چکوال (ریاض انجم) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے یونیورسٹی آف چکوال کے طلبہ کی 40 لاکھ فیس کى یونیورسٹی آف گجرات کو ادائیگی نہ ہونے کے معاملہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء کے 40 لاکھ روپے فیس کی وصولی بارے یونیورسٹی آف گجرات کا موقف درست نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو روز قبل لاہور میں منعقدہ سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں یہ معاملہ گورنرپنجاب کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی ہے جوکہ یونیورسٹی آف گجرات کے ہیڈ ہیں لہذا ان سے اس معاملہ کی شکایت کی جائے اس معاملہ سے متعلقہ دیگر ذرائع کا بھی یہ کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات انتظامیہ زیادتی کر رہى هے چالیس لاکھ روپے فیس کی وصولی کے علاوہ یونیورسٹى آف چکوال پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی ڈالنا چاہتے ہیں ۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں