ڈھڈیا ل (ڈاکٹرزاہد چوہدری)ڈھڈیال میں ڈکیتی کی واردات, مسلح ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب, تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال کی معروف کاروباری شخصیت اسد بیٹری والے کے گھر میں گزشتہ رات نامعلوم ڈاکو گھس گئے۔ ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو باندھ دیا اور لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے, تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول بن چکا ہے مقامی پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں