ٖ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لمبی چھوڑنے والےکی اپنی حکومت میں مہنگائی آسمان کوچھونے لگی ہے، ایم این اے مفتی اسعد محمود وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


تلہ گنگ(چوہدری عبدالجبار) جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مفتی اسعد محمود نے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لمبی لمبی چھوڑنے والے کی اپنی حکومت میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ ملک میں فی الفور شفاف الیکشن کرائے جائیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف لے جانے کا واحد راستہ یہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چکوال میں تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے امیر مولانا قاضی ظہور اؒلحسین اظہر کی دعوت پر مدنی مسجد آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنماءچوہدری عبدالجبار ،اور ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ممبر قومی اسمبلی مفتی اسعد محمود نے مدنی مسجد میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ روز مرہ کی بنیاد پر چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں۔ ڈالر اور تیل آسمان کو چھو رہا ہے لیکن وفاقی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے ہیں۔ اور موجودہ وفاقی حکومت کے خاتمے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔جمعیت علماءاسلام بنیاد سے لے کر آج تک اپنے نظریات پر کاربند ہے،جمعیت علماءاسلام عقیدے اور نظریے کا نام ہے جواپنے اغراض و مقاصد کو لے کر ہر میدان میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔اور ان شاءاللہ جمعیت علماءاسلام کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ملک میں اسلامی نظریہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی قانون اسلام سے متصادم بنانے کی اجازت بالکل نہیں مگر بدقسمتی سے مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمرانوں نے ماضی قریب میں مختلف قوانین بنائے جو قرآن وحدیث کے صریح خلاف اور آئین پاکستان سے متصادم ہیں جنہیں ہر کلمہ گو مسترد کرتا ہے۔

ایک کے بعد ایک اسلام دشمن اور آئین پاکستان سے متصاد م حکومت کی طرف سے قوانین لانا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جیسے مدینہ کی ریاست کے دعویدار ہی اصل میں اسلام دشمن اقدامات کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ہمارے اکابرین کی قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا حکومت کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے دینی جماعتوں کی قوت کو کمزور تصور کرنا چاہیے کہ اس ملک کے عوام حضور اکرم ﷺکی ناموس اور مسئلہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top