آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر گنے کی پیداوار میں پوری دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے. کیا آپ سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں.
Absolutely Not
آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر گندم کی کاشت میں آپ کا آٹھواں نمبر ہے. کیا آپ کو سستی روٹی دستیاب ہے.
Absolutely Not
آپ کے پاس پٹرول تو نہیں مگر چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پر ہیں.
تو کیا عام شہری با آسانی اچھا چاول خرید سکتا ہے.
Absolutely Not
آپ کے پاس تیل تو نہیں مگر کپاس کی پیداوار میں آپ کا چوتھا بڑا ملک ہے.
تو کیا ہر شہری با آسانی تن ڈھاپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے
Absolutely Not
اگر تیل دریافت ہوا بھی تو وہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، وڈیروں، زرداریوں، چوھدریوں، سومروں، ملکوں، نیازیوں, خانوں، ن لیگیوں گیلانیوں، چٹھوں اور خلائی مخلوق والی اشرافیہ پے مشتمل 60 ,70 خاندانوں کی چمکتی ہوئی قسمت کو مزید چمکائے گا۔
جب کہ آپ تب بھی اپنی قسمت و نصیب کے نچوڑے تیل کو دیکھ کر ٹھنڈی آہیں بھرتے رہیں گے
Absolutely Right
دنیا کے ممالک تیل سے نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتے ہیں
عوام دریافتوں سے نہیں عدل و انصاف سے خوش حال ہوتے ہیں.
اس لیئے تھوڑا نہیں پورا سوچیئے۔۔۔۔۔
کرپٹ نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
بشکریہ: ملک معظم علوی
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.