مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں بیٹے کے ہاتھوں بوڑھے والدین کے قتل کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا دیا ہے۔ پولیس مفرور ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق سکندریہ سیکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمود ابو عمرہ نے بتایا کہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے کہ ایک بوڑھے اور اس کی اہلیہ کی لاش ان کے فلیٹ میں پڑی ملی ہے۔ چالیس سالہ بیٹے پر والدین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ مصری پولیس کے مطابق مقتول والدین کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی بھابھی نے فون کرکے کہا تھا کہ اس کے اپنے ساس سسر سے کچھ اختلاف چل رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقتول والدین کے چالیس سالہ بیٹے کو صبح کے وقت گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دوپہر ایک بجے کے قریب اپنے دادا دادی کی لاشیں دیکھ کر پوتا سڑک پر نکل آیا اور راہگیروں سے مدد طلب کرنے لگا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس بیٹے پر قتل کا الزام ہے وہ ہمیشہ سفر میں رہتا تھا جبکہ بیوی اس کے ماں باپ کے ساتھ رہ رہی تھی اور یہ آئے روز جھگڑا کرتے تھے آخر میں وہ الگ رہنے لگی تھی۔ بیٹا چار ماہ قبل باہر سے واپس آیا تھا اور روزانہ اپنے ماں باپ سے جائداد پر جھگڑا کرتا، اس کا دعوی تھا کہ فلیٹ اس کا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، تمام شواہد جمع کرلیے ہیں۔ |
---|
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.