چکوال(بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ر بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اہسپتال میں اسلامک ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام شروع ہونے والے دستر خوان کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔اس موقع پر تاجر اتحاد کے صدر ملک جاوید اقبال۔انجم ضیا۔راجہ خالد اور صرافہ باذار کے صدر راجہ طارق جنرل سیکٹری راجہ جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اسلامک ہیلپ کے نمائندہ فرخ شہزاد نے دستر خوان پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کی تنظیم، حکومت پاکستان کے احساس کفالت جیسے عوام دوست پروگرام کا حصہ بننا چاہتی ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کا فلیگ شپ پروگرام ہےجس کا مقصد غربت کے خاتمے کےساتھ ساتھ معاشرے میں کم آمدنی والے افراد کو فوڈ سکیورٹی مہیا کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے معاشرے میں بہتری لانے کے لئے سماجی اور فلاحی تنظیموں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں مل کر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔
بیوروچیف روزنامہ جہاں اسلام آباد کے سوال کہ چکوال میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت بہت سے شہری اور دیہاتی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے کے جواب میں ترجمان اسلامک ہیلپ کا کہنا تھا ان شاءاللہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے اسلامک ہیلتھ آرگنائزیشن 50 فیصد فنڈ فراہم کرنے کو تیار ہے اگر ہمیں یہاں کوئی ڈونرز مل جاتے ہیں تو اس پر فوری کام کا آغاز کر دیا جائے گا
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.