ٖ بی فاریوکمپنی کے تمام پراجیکٹس حکومت سے منظور شدہ ہیں، ملک محمد نوید، ملک رضوان وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (مرتضیٰ انجم سے) ملٹی نیشنل کمپنی بی فار یو گروپ آف کمپنیزکے پراجیکٹ  ریولٹ موٹر سائیکل فرنچائز کی پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ شہر بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت۔ سٹی ٹریڈ سنٹر میں انعقاد پذیر پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد سے آئے ہوئے ملک محمد نوید تھے۔ جنہوں نے اپنے ساتھیوں ملک رضوان، محمود مغل، محمد منیر کے ہمراہ  ریولٹ موٹر سائیکل فرنچائز کا افتتاح کیا۔


تقریب کے میزبان سید خبیر شاہ موسوی، نمبردار چوہدری عظیم گل تھے، مہمانوں کی تواضع مٹھائی اور چاولوں سے کی گئی جبکہ مہمانوں کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور اُنہیں پھولو ں کے گلدستے پیش کیے گئے۔


بی فار یو کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں چکوال ٹیم کے لیڈران، محسن احمد ملک، صفدر محمود، سید خبیر شاہ، چوہدری فرحت محمود، ملک محسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر فرنچائز سید خبیر شاہ نے کہا کہ جدید فیچرز سے مزین  ریولٹ  موٹر سائیکل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کر دہ ہے جسکا موازنہ ملک کے نامور برانڈ سے کیا جا سکتا ہے، خوبصورت فیچرز کیساتھ اسکا کوئی ثانی نہیں ہے۔

 اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے بی فار یو کمپنی کے ٹاپ اَپ لائنر ملک محمد نوید اور ملک رضوان نے اپنے خطابات میں کہا کہ بی فار یو کمپنی کی تقاریب میں گورنر پنجاب اور وفاقی وزراء مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کرچکے ہیں، کمپنی کے تمام پراجیکٹس حکومت سے منظور شدہ ہیں، اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈے میں قطعاً کوئی حقیقت نہیں۔کمپنی کے بے شمار پراجیکٹس جن میں ڈیجیٹل کرنسی، کمرشل منصوبے، ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور کھیلوں کے مقابلہ جات شامل ہیں جن میں کمپنی کا بھرپور عمل دخل ہے۔ کمپنی معاشرے میں نام بنانے والوں کو بھرپور اور مساوی روزگار فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے تمام پراجیکٹس کچھ کر گذرنے والے افراد کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top