ٖ خاتون کو دیور کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھنا 12 سالہ لڑکی کا جرم بن گی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

خاتون کو دیور کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھنا 12 سالہ لڑکی کا جرم بن گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 12 سالہ لڑکی کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اس کا دیور 12 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے خاتون اور اس کے دیور کو غیر اخلاقی حرکات کرتے دیکھا تھا۔خاتون اور دیور نے مل کر کمسن لڑکی کو صرف اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ اُن کے غیر اخلاقی تعلقات کے بارے میں کسی کو نہ بتا سکے۔پولیس کے مطابق دیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


دوسری جانب سکھر میں بچے کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ،گرفتار ملزم نے عدالت میں مزید تین شریک ملزمان کے نام لے دیئے ،ملزم کو بیان کے بعد جیل بھیج دیا گیا ،عدالت کا پولیس جو مزید تین ملزمان فوری گرفتار کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق سکھر میں 25 روز قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والے چھ سال بچے جسپال کے قتل کا معاملہ ایک نیا رخ اختیار کرگیا ہے اور بچے کو اغوا برائے تاوان کے لیے اغوا کرنے اور اس واقعہ میں مزہد تین. ملزمان کے ملوث ہونے ک انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف واقعہ کے گرفتار مرکزی ملزم اویناش نے سکھر کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کیا ہے جہاں پر اسے آج پولیس نے پیش کیا،ملزم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ اس واقعہ میں مزید تین ملزمان اسد عرف علی بندھانی ،آکاش اور عمران شامل ہیں، ہم چاروں نے قرضہ اتارنے کے لیے بچے کو اغوا کیا تاکہ اس کے بدلے تاوان وصول کرسکیں عدالت نے اس کے بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو مزید دیگر تین ملزمان کو فقری گرفتار کرنیکا حکم جاری کردیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top