علی خان ---
عمران خان جو ہمیشہ ہی ایمنسٹی سکیم کے خلاف رہے ہیں اور یہ کہتے رہے ہیں کہ یہ لوگ ایمنسٹی اسکیم لا کر اپنا کالا دھن سفید کرتے ہیں
اس کے باوجود عمران خان مشرف دور اور نواز شریف کے دور حکومت میں ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں
مئی 2019 میں جب عمران خان وزیراعظم تھے تو ایمنسٹی سکیم لے کر آئے تو لوگ بڑے حیران تھے کے عمران خان تو ساری عمر ایمنسٹی سکیم کے خلاف رہے ہیں اب خود کیوں یہ سکیم لائے ہیں
مئی 2019 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاکر اپنا کالا دھن ظاہر کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں کردار کریں
عمران خان بات تو ملک و قوم کی ترقی کر رہے تھے لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ کسی خاص شخصیت کے لئے ایمنسٹی سکیم لائے تھے اور آج یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ ایمنسٹی سکیم فرحت شہزادی المعروف فرح خان گوگی کے لیے لائی گئی تھی
یہ وہ ہی فرح خان ہے جو بشریٰ بیگم کی دست راست اور فرنٹ مین ہے
یہ وہی فرح خان ہے جو عمران خان کے دور حکومت میں تقرریوں و تبادلوں کے کے کروڑوں روپے وصول کرتی تھی
آپ لوگوں کو یاد ہوگا فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی گینگ ہے جو وفاق اور پنجاب میں کام کر رہا ہے
جو ڈرکیٹ بنی گالہ سے سب کچھ کرتا ہے لیکن ان کے نام نہیں بتاؤں گی
عمران خان فرح خان کے لئے ایمنسٹی سکیم لاتے ہیں
فرح خان بنی گالہ میں بیٹھ کر تبادلے کرواتی ہیں اور کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں
ہر قسم کے ٹھیکے فرح خان پیسے لے کر لوگوں کو دیتی ہیں اور یہ سب کام عمران خان کے گھر میں عمران خان کی اجازت سے ہو رہا تھا
لیکن ہم نے یہ کہنا ہے کہ عمران خان ایماندار ہے
وہ کسی کو نہیں چھوڑے گا
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.