ٖ ناکام مارچ کا اعتراف آج پشاور پریس کانفرنس میں عمران خان نے خود کیا، رانا محمد بشیر سراج وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

ڈھڈیال (آصف علی نائیک)مسلم لیگ ن  ڈھڈیال کے رہنما رانا محمد بشیر سراج نےاپنے ایک بیان میں  کہا کہ مہنگائی، کمزور معیشت ،بدامنی ،لوڈشیڈنگ یہ پچھلی حکومت کے عوام کو دیے ہوئے تحفے ہیں اور حالیہ ناکام مارچ جو کیا گیا اس  کا اعتراف آج پشاور پریس کانفرنس میں عمران خان نے خود کیا ۔

اس مارچ میں  ملک اور اداروں کو بے پناہ نقصان دیا گیا اور عوام کو مشتعل کر کے پولیس کو بھی شہید کیا گیا اور اسلام آباد میں آگ بھی لگائی گئی جس سے پورے ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا کی گئی ۔

 

اب عوام کے لیے یہی خوشخبری ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اس ملک میں انشاءاللہ ایک بار پھر خوشحالی لے کر آئیں گے پچھلی بار کی طرح لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کریں گۓ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کرنے والوں نے اس ملک کا بہت زیادہ نقصان کیا اور اپنی وجہ سے آج ایک بار پھر سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top