نیپال میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے 14 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
نیپال کی سرچنگ ٹیموں اور ریسکیو حکام نے اتوار کے روز لاپتا ہونے والے طیارے کے ملبے کے مقام کی نشاندہی کی ہے جہاں ایک پہاڑ پر طیارے کا ملبہ موجود ہے۔فوجی عہدیدار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس مقام کی تصاویر جاری کیں جہاں جہاز کا ملبہ موجود ہے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا جب کہ جہاز کے پروں پر سبز رنگ سے لکھا اس کا نمبر نظر آرہا ہے۔فوج عہدیدار بریگیڈیئر ناراین سلوال نے کہا کہ جہاز ضلع موستانگ کے پہاڑی علاقے جوم سوم میں تباہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اور دیگر افراد پہلے ہی اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جب کہ دیگر ریسکیو اور تحقیقاتی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں۔
حادثے کے مقام سے 14 مسافروں کی لاشیں ملی ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.