صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماں سے ملنے کے لیے آنے والے بچوں پر سوتیلے باپ کا بہیمانہ تشدد ، ڈنڈوں سے پیٹا، جسم پر بلیڈ سے کٹ لگا دیئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں اپنی والدہ سے ملنے کے لیے آنے والے بچوں پر سوتیلے باپ نے غیر انسانی تشددکرتے ہوئے ان پر ڈنڈے برسا دیئے اور جسم پر تیز دھار آلے سے کٹ بھی لگائے۔ اہل علاقہ نے بچوں کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ دعا کے والدین میں طلاق ہو چکی ہے۔ دونوں بہن بھائی اپنے حقیقی والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہتے ہیں اور اپنی حقیقی والدہ سے ملنے لاہور آئے ہوئے تھے۔ اس دوران سوتیلے باپ نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس پی صدر نے کہا ہے کہ کمسن بچوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
@@@@@@@@@
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.