ٖ مقدمہ درج نہ ہونے پر خاتون نے احتجاجاً خود کو نیم برہنہ کرلیا وائس آف چکوال (VOC)

 

فیصل آباد میں مقدمےکا اندراج نہ ہونے پر ماں نے بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کے سامنے احتجاجاً خاتون نے خود کو نیم برہنہ کرلیا۔ احتجاجی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 17 افراد کےخلاف مقدمہ درج اور تین کو گرفتارکرلیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کےسامنے سڑک پر خود کو نیم برہنہ کرنےوالی خاتون کاالزام ہےکہ گزشتہ رات اس کے رشتے داروں نےاسے اور اس کی دو بیٹیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کوکال کر کے ملزمان کو پکڑوایا تھا لیکن آج جب وہ تھانے پہنچی توپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

خاتون کے احتجاج کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین نامزد ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top