ٖ چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں انتقال کر گئے وائس آف چکوال (VOC)

 

ڈھڈیال  (آصف علی نائیک)مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے سینئر رہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن گے ڈھڈیال کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں پچھلے کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے بروز اتوار شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔

چکوال بھر سے مسلم لیگ کے رہنماؤں صدر مسلم لیگ ن چکوال چوہدری حیدر سلطان سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان لطیفال گروپ کے رہنما سردار نجف حمید لطیفال چوہدری زمرد خان لطیفال ایڈوکیٹ چوہدری تیمور علی خان سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نیئر عباس اعوان صدر انجمن پٹواریاں چکوال سفیر حسین ماجد جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب چکوال آصف علی نائیک صدر ڈھڈیال پریس کلب ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان راجہ خالد محمود  سابق سیکرٹری آزاد کشمیر راجہ طارق محمود پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گجر خان کے فوکل پرسن چوہدری مناظر نواز اور کثیر تعداد میں سیاسی کاروباری اور سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور  لواحقین سے چوہدری اعجاز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top