چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ روزنامہ سماء، چکوال بلیٹن، روزنامہ انتساب،کی خبر پر ایکشن۔ سی ای او چکوال نے شائننگ سٹار سکول پڈھ کونوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ گزشتہ روز شائننگ سٹار سکول پڈھ کی انتظامیہ نے غریب طالبات کو سکول سے کاپیاں نہ خریدنے پر نکال دیا تھا۔ طلباء کے والدین نے روزنامہ سماء، روزنامہ انتساب اور ہفت روزہ چکوال بلیٹن کے ذریعے اپنی آواز بلند کی اور سی ای او ایجوکیشن چکوال کو تحریری درخواست دے کر شائننگ سٹار سکول پڈھ کی لوٹ مار کے بارے میں آ گاہ کیا جس پر دبنگ سی ای او ایجوکیشن آفیسر چوہدری نصراللہ نے کاروائی کرتے ہوئے شائننگ سٹار سکول پڈھ کو نوٹس جا ری کر دیا۔ سی ای او چکوال چوہدری نصراللہ نے ڈپٹی ڈی ای او چوآ سیدن شاہ کو فوری احکامات جاری کئے کہ متاثرہ طالبات کو سرکاری سکول میں داخلہ دلوا کر ان کو یونیفارم اور کتابیں فری دی جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔ چوآ سیدن شاہ کی عوام نے دبنگ سی ای او چوہدری نصراللہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او چوہدری نصراللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جلد ہی پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے غریب والدین کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں