ٖ طلبہ و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد وائس آف چکوال (VOC)




چکوال (وائس آف چکوال)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چکوال نے طلبہ و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں جن میں LPG سلنڈریا CNGسلنڈر لگے ہوئے ہیں، ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے سلینڈرز اتار لیے۔ جبکہ گاڑی مالکان/ڈرائیور پر جرمانے عائد کیے گئے۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال کی ہدایت پر طلبہ و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی ہر قسم کی گاڑی میں LPG سلنڈریا CNGسلنڈر اور کھلے پٹرول پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ گاڑی میں سیٹوں کی منظور شدہ تعداد سے زائد بچے بٹھانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور اور مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ طلبہ و طالبات کے والدین سے بھی درخواست ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی شکایت کی اطلاع ہمارے اس نمبر 03005177239 یا 0543660250 پر کریں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top