تلہ گنگ (تنویرگوندل)سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ،انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفیٰ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 30سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ مجرم کا تعلق کوٹ گلہ کے سے ہے، تلہ گنگ کے شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا ۔
مجرم کے خلاف ایف آئی اے کو فیس بک پر مذہبی منافرت کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے مدعی محمد سعید سکنہ تلہ گنگ نے ایف آئی اے میں مجرم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ مجرم ابتسام المصطفیٰ خان کا تعلق کوٹ گلہ حال مقیم چوک صدیق آباد تلہ گنگ سے ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں