ٖ نیوچکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم کا دفترکھول دیا گیا وائس آف چکوال (VOC)





چکوال وائس آف چکوال) چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کیا جانے والا نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر ڈی سیل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے چیف آفیسر ضلع کونسل چکوال اور عملہ کے ہمراہ نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر سیل کردیا تھا،اب انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے پر ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس پر دفتر کو ڈی سیل کردیا گیا ہے،دفتر ڈی سیل ہونے سے نہ صرف نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم کے بارے میں کئے جانے والے پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں بلکہ نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم میں رہائش پذیر افراد اور پلاٹس کی خریداری کرنے والے شہریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،چیف ایگزیکٹو نیو چکوال سٹی ہاؤسنگ سکیم ملک فدا حسین نے اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد پر یقین رکھتے ہیں اور دفتر کا ڈی سیل ہونا حق کی فتح ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top