چکوال(عبدالغفورمنہاس سے)السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قصبہ لنگاہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ معروف معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر عبداللہ بن منیر اور ڈاکٹر ماریہ شفق منیر نے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔460مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ،79مریضوں کے شوگر ٹیسٹ، 37مریضوں کے یورک ایسڈ ٹیسٹ اور 21مریضوں کے کولیسٹرول ٹیسٹ کیے گئے۔ چیئرمین السکندر ٹرسٹ الحاج ظہور احمد السکندر نے فیتا کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف کہوٹ ،چوہدری سعید کہوٹ نے کیمپ کے انتظامات کیے۔جبکہ چوہدری اکرم کہوٹ کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگانے والی ٹیم کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر عبداللہ کلینک کے فارمیسی انچارج انوار الحسن، گل بدین، تنویر اور طارق نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور ان کی ٹیم کی معاونت کی۔ لنگاہ میں لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے بعد ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے میڈیکل کیمپ لگانے کی سینچری مکمل کر لی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں