ٖ چوآ سیدن شاہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار وائس آف چکوال (VOC)



چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایک کار برآمد۔ عوام کا ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ چوہدری تصور منہاس کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ اے ایس آئی تنویر اسلم کی سربراہی میں شجاعت حسین اے ایس آئی،ذیشان نواز ہیڈ کانسٹیبل، ثاقب حسین کانسٹیبل، وسیم اکرام کانسٹیبل بسلسلہ گشت و پڑتال منہالہ بائی پاس موجود تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص نے رضو نامی گینگ بنا رکھا ہے جو عادتاً چور ہیں اور آج منہالہ موڑ پر ایک جگہ موجود ہیں، پولیس اطلاع ملتے ہی بوقت 09:15بجے رات موقع پر پہنچی اور تینوں ملزمان کو اسی جگہ پایا اور سڑک کے ساتھ کار نمبر RS/609 گاڑی کھڑی پائی۔ ملزمان جو کہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے پولیس نے گاڑی سے اتر کر دو ملزمان کو قابو کر لیا جنہوں نے اپنا نام خلیل احمد ولد محمد امین قوم اعوان ساکن نیو ماڈرن کالونی کھیوڑہ، اسد علی عرف ارشد ولد خدا بخش سکنہ محلہ سلطانیہ کھیوڑہ ضلع جہلم بتائے جبکہ ایک شخص جسکا نا م و پتہ رضی الرحمٰن عرف رضو ولد حکیم دوکاندار ساکن کھیوڑہ معلوم ہوا جو کہ پہاڑی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ نکلا ملزم خلیل احمد کی تلاشی لینے پر ملزم کی پینٹ سے پسٹل 30بور دیسی ساخت معہ ضرب 5روند برآمد ہوا۔ جس پر تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس اے ایس آئی تنویر اسلم نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور چوری کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز فتح علی مارکیٹ ڈنڈوت اڈہ چوآ سیدن شاہ میں یوٹیلٹی سٹور سے ایک لاکھ پینتالیس ہزار جبکہ اسی مارکیٹ میں پنجاب سویٹس شاپ پر ایک لاکھ اورکچھ سامان چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفشیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ عوام نے ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ چوہدری تصور منہاس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری تصور منہاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top