ٖ سعودی عرب میں لڑکوں کو چھیڑنے پر پاکستانی لڑکیاں گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


سعودی عرب میں لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی 2 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق جدہ پولیس نے اسنیپ چیٹ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پاکستانی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکی پر اپنی گاڑی میں بیٹھے چہل قدمی کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور راہگیروں پر نامناسب جملے کسنے کا الزام ہے۔
اسنیپ چیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں گرفتار پاکستانی لڑکی کو لڑکوں پر جملے کستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کی اس حرکت پر صارفین نے جدہ پولیس سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے اور گرفتار کرکے آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے حکام کی جانب سے گرفتاری کا گرین سگنل ملنے کے بعد مذکورہ لڑکی کو مدائن کے علاقے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی۔ دونوں لڑکیاں اس بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔

گرفتاری کے بعد ان لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔ سعودی عرب کے قوانین میں چھیڑخانی کی سزا 5 سال قید اورایک لاکھ  ریال جرمانہ ہے۔ تاہم واضح نہیں کہ پولیس نے لڑکیوں کو معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا ہے یا مقدمہ چلایا جائے گا۔


-------------------------------------------------
نوٹ: ادارہ کا کسی بھی اشاعت یا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ہم پارٹی بازی کے ہرگز قائل نہیں اوریک طرفہ پالیسی کے بالکل خلاف ہیں۔ تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top