ٖ ڈی پی او صاحب پھر میں کب حاضری دوں......؟ وائس آف چکوال (VOC)


تحریر... ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری


ڈی پی او چکوال عادل میمن صاحب مجھے ایک ویڈیو بنانی ہے اور وہ بھی آپ کی دفتر میں کیا آپ اجازت دیں گے ؟ اس معاملے پر آپ کی خاموشی سے تو یہی لگتا  ہے کہ آپ کو اعتراض نہیں ہوگا... گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب کی طرف سے صحافیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ صحافی تھانے میں موبائل فون لے کر نہیں جا سکیں گے مگر اس ویڈیو نے مجھے نہ صرف ورطہ حیرت میں ڈال دیا بلکہ تھانوں کے اندر بیٹھے ایس ایچ اوز اور دیگر عملہ پر بھی سوالات اٹھ گئے.اگر تھانہ ڈہمن چکوال میں بننے والی ٹک ٹاک ویڈیو پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ   اب سب کو آزادی حاصل ہے ڈی سی چکوال کا آفس ہو ,ڈی پی او چکوال کا ہو یا کوئی تھانہ یا سرکاری   آفس اب کسی بھی جگہ آپ  سب قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھرپور تفریح اور انجوائمنٹ کر سکتے ہیں.  سیلفیاں بنائیں ویڈیوز بنائیں, جو مرضی کریں جب کسی نے پوچھنا نہیں تو مسئلہ کیسا, نہ اداروں کا تقدس پامال ہوگا نہ کوئی کاروائی.... ؟؟؟ کیونکہ اداروں کے ضلعی سربراہان تو سوئے ہوئے ہیں.... تو ڈی پی او صاحب پھر میں کب حاضری دوں ایک ویڈیو ہی تو بنانی ہے ایک چھوٹی سی بے ضرر خواہش.... ؟

-------------------------------------------------

نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top