ٖ ڈھڈیال میں جعلی,، کم وزن اور بغیر لائسنس ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف تحریری درخواست وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)ڈھڈیال میں جعلی,  کم وزن اور بغیر لائسنس ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف تحریری درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال کی معروف کاروباری شخصیت زوار عزادار حسین نے,  چیئرمین اوگرا,  ضلعی آفیسر سول ڈیفنس چکوال,  اے سی چکوال مظفر مختار اور ضلعی محتسب چکوال کو تحریری درخواست دی کہ ڈھڈیال اور نواحی علاقوں میں جعلی,  غیر معیاری,  کم وزن اور بغیر لائسنس کے ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی فروخت ایک عرصہ سے جاری ہے اور اس وجہ سے کچھ عرصہ قبل دو حادثات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔انتظامیہ فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لے کر کاروائی کرے جبکہ ۔انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے میں جلد قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی متوقع ہے.۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top