ٖ ڈھڈیال میں منڈی مویشیاں لگوانے والے دو افراد گرفتار، بعد ازاں رہا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


ڈھڈیال(ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری) منڈی مویشیاں ڈھڈیال منظوری نہ ہونے کی بنا پر کیٹل مارکیٹ راولپنڈی کی انتظامیہ کی تحریری درخواست پر بند,  غیر قانونی طور پر منڈی مویشیاں لگوانے والے دو افراد گرفتار بعد ازاں تحریری بیان حلفی دینے پر پولیس نے دونوں افراد کو چھوڑ دیا. آج صبح دور دراز سے لوگ اپنے مال مویشی لے کر ڈھڈیال منڈی مویشیاں میں آئے ہوئے تھے کہ کیٹل مارکیٹ راولپنڈی کی انتظامیہ پولیس تھانہ ڈھڈیال کی نفری کے ہمراہ منڈی مویشیاں میں پہنچ گئی اور غیر قانونی طور پر منڈی لگوانے والے جعفر شاہ اور طلعت شاہ کو گرفتار کر لیا. مگر بعد ازاں تحریری بیان حلفی دینے کے بعد دونوں کو چھوڑ دیا گیا .واضح رہے کہ جعفر شاہ اور طلعت شاہ کی طرف سے ڈی سی چکوال کیپٹن ر عبدالستار عیسانی کو اس حوالے سے ایک تحریری درخواست بھی دی گئی تھی جس پر تا حال منڈی لگنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا. 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top