ٖ حکومت کا سوشل میڈیا پر کنٹرول کا منصوبہ وائس آف چکوال (VOC)


سرکاری اداروں میں واٹس ایپ کے  استعمال سمیت  فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پر پابندی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پہلے مرحلے میں  سرکاری ملازمین زد میں آئیں  گے۔ علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس میں آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، جب کہ سوشل میڈیا پرجعلی خبروں کی روک تھام اورخبر کی تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال یا محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے بلکہ ملازمین کے لئے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس پر وائس میسج، ویڈیو اور دستاویزات بھیجے جا سکیں گے، اور اس سروس کا سرور حکومت بنائے گی۔
این آئی ٹی بی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے اور مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔
-------------------------------------------------

نوٹ: ادارہ کا کسی بھی اشاعت یا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ہم پارٹی بازی کے ہرگز قائل نہیں اوریک طرفہ پالیسی کے بالکل خلاف ہیں۔ تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top