تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ) گورنمنٹ پنجاب نے ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کے صوابدید پر 3کروڑ روپے کے فنڈ مہیا کر دیے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی پی 23سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر کو تین کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کر دی گئی عنقریب تلہ گنگ میں ڈویلپمنٹ کے کام شروع ہوجائیں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے سردار آفتاب اکبر نے پبلک آئی سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سید مجاہد عباس رضوی اور تحصیل میونسپل آفیسر تلہ گنگ سے میٹنگ ہوئی ہے ۔ جس میں فنڈز کو ٹی ایم اے تلہ گنگ کے زریعے تلہ گنگ شہر کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈ ان کی صوابدید پر گورنمنٹ پنجاب نے فراہم کیے ہیں اس سلسلے میں ورکروں ،دوستوں کے زریعے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اپنی سفارشات اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اوکو دیں گے جہاں جہاں ڈویلپمنٹ کے کاموں کی ضرورت ہو گی وہاں گلیاں نالیاں بنائی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں تلہ گنگ شہر کی بارہ وارڈ کو تقسیم کر کے فی وارڈ کو 25لاکھ دیا جائے گا
|
---|
-------------------------------------------------
نوٹ: ادارہ کا کسی بھی اشاعت یا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ہم
پارٹی بازی کے ہرگز قائل نہیں اوریک طرفہ پالیسی کے بالکل خلاف ہیں۔
تمام اشاعت بے غرض
ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.