چوآ سیدن شاہ(ملک عظمت حیات سے) شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ شہری سراپا احتجاج، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں ناکام، ڈی پی او چکوال عادل میمن نوٹس لیں ۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کی سلسلہ نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے ۔ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس قابو پانے میں ناکام ہے ۔
کلر کہار بائی پاس چوآ سیدن شاہ پر سبزی فروش ذیشان ایوب ڈرائیور، محمد طارق اور نشاط ولد محمد رمضان سبزی کی خریداری کے لئے بوقت صبح 3:50 بجے بسواری سوزوکی گاڑی نمبری CH327 چکوال سبزی منڈی جا رہے تھے کہ دو نقاب پوشوں نے راستہ روکا ۔ ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی تو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ شروع کر دی جو کہ فائر گاڑی کے ٹائر میں لگے ٹائر پھٹ گیا ۔ ڈاکوئوں نے ذیشان ایوب سے رقم 40،000 محمد طارق سے 20،000 روپے اسلحہ کے زور پر چھین لئے ۔ یہ بات ڈاکوئوں کی لوٹ مار کا شکار ہونے والے سوزوکی ڈرائیور ذیشان ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے بعد مقامی پولیس تھانہ چوآ سیدن شاہ کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس حسب روایت ڈکیتی کے بعد موقع پر پہنچی ۔شہر میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا یے ۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ کو ڈکیتیوں کے بعد تبدیل کیا گیا جبکہ نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نوار، ڈی پی او چکوال عادل میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.