ٖ ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار خان دلہہ کا چین کا کامیاب کاروباری دورہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام




چکوال (ذیشان جنوال ) سردار ذوالفقار خان دلہہ  چین کا کامیاب کاروباری دورہ کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ نے بتایا کہ ان کا چین کا حالیہ دورہ بہت کامیاب رہا۔ انھوں نے کہا کہ اس کامیاب دورے میں انھوں نے میونسپل بیورو آف کامرس گوئیانگ کے ڈائریکٹر سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور کچھ نئے پروڈکس کی چین سے پاکستان برآمد پر تسلی بخش گفتگو ہوئی۔

ڈائریکٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی باہمی تجارت سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور فارن انوسٹرز کے لیئے پاکستان کا ایک مضبوط منڈی بن کر ابھرنا قابل تحسین ہے۔


اس دورے میں سی۔ای۔او گوئیزو لی نانییکیجی، چیئر مین ایڈوانس ٹائر مسٹر ھوآنگ گیگی اور چیئرمین جی۔ایس۔ڈی۔سی گوئیانگ سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت کی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر میونسپل بیورو آف کامرس گوئیانگ نے انھیں مختلف کمپنیز کا وزٹ کرایا جو بہت سیر حاصل رہا

 ہم چین کی ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کر کے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں چین ہمارا دوست ہے اور وہ پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے اور سی پیک اس خطہ کا گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے چکوال تلہ گنگ کو سی پیک سے لنک کرنا میری دلی خواہیش ہے جس پر اپنی پوری کوشش جاری رکھوں گا چین کے تعاون سے ایک ریلوے یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔یونیورسٹی کےلئے زمین ریلوے فراہم کرے گی جبکہ اس کی تعمیر چین کی سرمایہ کاری سے کی جائے گی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top