ٖ اتفاق کہون اڈہ تمام بنیادی سہولیات موجود ہونے کے با وجود سیل کر دیا گیا وائس آف چکوال (VOC)


اڈہ کے سیل ہونے سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا، اگر اڈہ کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر سڑکوں پرنکلیں گے۔ ٹرانسپورٹرز کی میڈیا سے گفتگو 
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ اتفاق کہون ویگن سٹینڈ کو آر ٹی اے سیکرٹری عروج فاطمہ نے سیل کر دیا۔  چند ماہ قبل آر ٹی اے سیکرٹری چکوال نے اڈہ کو بنیادی سہولیات نہ ہونے پر سیل کیا تھا۔  جس پر اڈہ مالک ملک نذیر احمد نیازی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن نے اڈہ کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا اورآر ٹی اے سیکرٹری چکوال مظفر مختار کی جانب سے اڈہ کو دوبارہ چیک کر کے بحال کر دیا گیا تھا آرٹی اے سیکرٹری مظفر مختار نے باقاعدہ اپنے ہاتھوں سے اتفاق کہون ویگن سٹینڈ میں پودا بھی لگایا تھا لیکن اس کے با وجود آ ج آر ٹی اے سیکرٹری چکوال عروج فاطمہ نے اڈہ کو سیل کر دیا وجہ یہ بتائی کہ پانی کا فلٹر کولر نہیں ہے۔باتھ روم نہیں ہے اور سٹینڈ کا فرش،ٹک شاپ، صفائی نہیں ہے۔


 حالانکہ اڈہ میں پانی کا فلٹر کولر، 4باتھ روم، زنانہ،مردانہ، سٹینڈ کا فرش، ڈَسٹ بِن،مسافر ویٹنگ روم، ڈرائیور ریسٹ روم، ٹک شاپ اور مسجد بھی موجود ہے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹر حضرات ملک امجد، ملک آفتاب، ملک طارق،انتظار،ملک ارشد،ملک نعیم،ملک زبیر و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈہ کو پہلے ناکافی سہولیات کی بنا پر سیل کیا گیا تھا لیکن اب اڈہ میں سہولیات پوری ہیں. بائونڈری وال بھی ہے اور اس کے اوپر کانٹے دار تار لگائی گئی ہے ۔ اڈہ کے مالک ملک نذیر احمد نیازی جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ہیں ان کا سیاسی انتقام لینے کے لئے یہ جھوٹی وجوہات بنا کر اڈہ کو سیل کیا گیا ہے۔ جس سے نہ صرف ڈرائیور طبقہ بے روزگار ہوا ہے بلکہ اڈہ میں موجود دوکاندار بھی بے روزگار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اڈہ کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر سڑکوں پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی سے جلد اڈہ بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top