چکوال(عبدالغفورمنہاس)صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام نے جو توقعات وابستہ کر رکھی تھیں حکومت ان پر پورا نہیں اتر سکی اور اگر ہم اپنی کارکردگی بہتر انداز میں عوام کے سامنے پیش نہیں کر سکے تو ہمیں آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں۔ راجہ یاسر سرفراز نے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پولیس میں رشوت بڑھ گئی اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پولیس 1985ءسے مسلم لیگ ن کی حکومت کے زیر سایہ رہی ہے اور مسلم لیگ ن نے ہی پولیس کو رشوت کی عادت ڈالی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پولیس سے رشوت کا خاتمہ نہیں ہوا بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ مال کے بارے میں بھی صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے تسلیم کیا کہ محکمہ پی ٹی آئی حکومت ہونے کے باوجود عوامی مشکلات کم کرنے کی بجائے اضافے کا باعث بنا ہے۔اور محکمہ مال نے پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے عوام موجودہ حکومت کے دور میں گزشتہ حکومت کی نسبت کمپیوٹرائزڈ سنٹر پر جا کر زیادہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ کہا جاتا تھا کہ تیس فیصد کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا خراب جبکہ ستر فیصد درست ہے مگر حکومت میں آنے کے بعد پتا چلا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا ستر فیصد خراب اور صرف تیس فیصد درست ہے۔راجہ یاسر سرفراز نے تسلیم کیا کہ محکمہ ہیلتھ میں بھی عوام کو مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ہیلتھ کارڈ کی تقسیم صرف اس وجہ سے کی جا رہی ہے کہ ملک کی غریب اور مستحق آبادی کو صحت کی سہولیات میسر نہیں اور ہیلتھ کارڈ کے حصول کے بعد مستحقین سات لاکھ بیس ہزار روپے کا سالانہ علاج معالجہ کروا سکتے ہیں۔راجہ یاسر سرفراز کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ہم عوامی توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور عوامی مسائل حل نہ کیے تو آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا ہمیں کوئی حق نہیں ہے۔تاہم راجہ یاسر سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے کچھ عرصہ درکار ہے اور پی ٹی آئی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پوری قوت اور نیک نیتی کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔
وائس آف چکوال
»
چکوال
» عوام نے جو توقعات وابستہ کر رکھی تھیں حکومت ان پر پورا نہیں اتر سکی، راجہ یاسر سرفراز
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں