چکوال (عبدالغفورمنہاس)ڈپٹی کمشنر چکوال کی طرف سے مقامی ہفت روزہ کا ڈیکلریشن منسوخ کرنے پر صحافتی تنظیموں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے ڈپٹی کمشنر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اخبار کا ڈیکلریشن فوری طور پر بحال کیا جائے ورنہ صحافتی تنظیمیں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔جرنلسٹ ایکشن کمیٹی اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے مقامی ہفت روزہ چکوالین کا ڈیکلریشن منسوخ کرنے پر گہری تشویش کا اظہارکیا اور اسے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیا۔جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفور منہاس جو کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر بھی ہیں کی صدارت میںمنعقدہ اجلاس میں اعجاز خالد،ثقلین یٰسین، ڈاکٹر اعجاز محمود، ڈاکٹر زاہد چوہدری، سید مہدی شاہ،طارق مرتضیٰ ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال کی طرف سے ہفت روزہ چکوالین کے ڈیکلریشن کی منسوخی کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اسے اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیاگیا۔ اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر فوری طور پر ڈیکلریشن فوری طور پر بحال کریں ورنہ صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج بنیں گی۔اجلاس میں یہ بھی واضح کیاگیا کہ ڈپٹی کمشنر موصوف کو اگر کوئی خبر ناگوار گزری اور انہوں نے اپنی توہین محسوس کی تو اس میں اخبار کا کوئی قصور نہیں۔اگر کوئی خبر غلط شائع ہوتی ہے تو اس کا باقاعدہ فورم موجود ہے اور کوئی بھی شخص جو یہ سمجھے کہ خبر غلط شائع ہوئی ہے وہ عدالت سے باضابطہ طور پر رجوع کر سکتا ہے ڈپٹی کمشنر کو کسی خبر کو بنیاد بنا کر اخبارکا ڈیکلریشن منسوخ کرنے کا کوئی حق یا اختیار نہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں