ٖ تحریک انصاف ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے وائس آف چکوال (VOC)



چکوال(عبدالغفورمنہاس )تحریک انصاف ضلع چکوال کے پارلیمنٹرین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے اورہیلتھ کارڈ کی تقسیم کے موقع پر بھی پارلیمنٹرین پارٹی اور عوام کے ساتھ انصاف نہ کر سکے۔ہیلتھ کارڈ کی علیحدہ علیحدہ تقسیم نے پارلیمنٹرین کے درمیان اختلافات کی ایک مرتبہ پھر تصدیق کر دی۔صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے تو سردار ذوالفقار دلہہ نے اس سے اگلے روز کمیونٹی سنٹر کا انتخاب کر لیا، صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے کوٹ سرفراز میں قائم صوبائی منسٹر سیکرٹریٹ میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت بانی رہنما ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ،شیخ وقار علی خان اس تقریب میں شامل تھے۔جبکہ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کمیونٹی سنٹر میں ہیلتھکارڈ تقسیم کیے۔چوہدری علی ناصر بھٹی اس تقریب میں شریک ہوئے۔دونوں تقریبات میں علیحدہ علیحدہ ہیلتھ کارڈ کی تقسیم نے پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کی واضح تصدیق کی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں تقریبات میں سرکاری افسران نے بھی علیحدہ علیحدہ شرکت کی۔کچھ محکموں کے افسران نے راجہ یاسر سرفراز کی تقریب میں شرکت کی مگر سردار ذوالفقار دلہہ کی تقریب میں شریک نہ ہوئے جبکہ جن افسران نے سردار ذوالفقار دلہہ کی تقریب میں شرکت کی وہ راجہ یاسر سرفراز کی تقریب میں شریک نہ تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top