ٖ روات کے نزدیک پولیس لائن گیٹ 2 کے سامنے ڈمپر اور مسافر کار میں تصادم ، کئی ہلاکتوں کاخدشہ وائس آف چکوال (VOC)

چک بیلی (عمرآزاد بٹ)مین جی ٹی روڈ راوت پولیس لین گیٹ نمبر 2 ریڈیو اسٹیشن کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ زرائع کے مطابق روات کے نزدیک پولیس لائن گیٹ 2 کے سامنے ڈمپر اور مسافر کار میں تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے کار میں سوار مسافر کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ 
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر نے کار کو کچل ڈالا ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمییوں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منقل کرنا شروع کر دیا حادثہ کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دوران سفرڈمپر کا ایک ٹائرپھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ قریب ترین گزرنے والی کارپرالٹ گیاجس کی وجہ سے کارمیں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top