ٖ لاہور ہائی کورٹ لاہور نے متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز اور سینئر سول ججز کے تبادلے کر دیے وائس آف چکوال (VOC)


چکوال(قیصر بخاری) لاہور ہائی کورٹ لاہور نے متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز اور سینئر سول ججز کے تبادلے کر دیے۔ تبدیل ہونے والے ججز میں چکوال میں تعینات تینوں سینئر سول ججز کو بھی تبدیل کر دیا۔ سینئر سول جج سول ڈویژن میڈم سائرہ نورین کو ترقی دے کر چکوال سے سیالکوٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے عہدہے پر تعینات کر دیا ۔ان کے پیش رو مقصود احمد قریشی کو راولپندی سے چکوال سینئر سول جج سول ڈویژن تعینات کر دیا ۔سینئر سول جج ملک سلیم اقبال فیملی ڈویثزن کو چکوال سے خوشاب تعینات کر دیا جبکہ سینئر سول جج محمد سعید کو خوشاب سے چکوال تعینات کر دیا اور سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان کو چکوال سے راولپنڈی اور ان کے پیش رو سول جج سے ترقی پانے والے سینئر سول جج غلام مصطفی کو راولپنڈی سے چکوال تعینات کر دیا ۔جبکہ افشاں اعجاز صوفی کو چکوال میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج تعینات کر دیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top