ٖ محمد آصف ملک ایڈووکیٹ کی والدہ ڈھوک آجڑی میں سپردخاک وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)جھاٹلہ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد اصغر کی زوجہ محترمہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  محمد آصف ملک ایڈووکیٹ اور ماہر تعلیم ملک محمد اعظم اور محمد عاطف ملک کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نمازہ جنازہ ڈھوک محمد بخش نزد جھاٹلہ جسوال،ڈھوک آجڑی میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں تحصیل پریس کلب چکوال کے عہدیداران اور ممبران چیئرمین چوہدری عمران قیصر عباس، راجہ شہزاد حمید، ملک عظمت حیات،خالد ملک، سلیم رحمانی، ملک فیصل، اظہر کہوٹ،توقیر انور، فرحت بشیر ایڈووکیٹ، مہران ظفر ملک، عبدالغفار، ملک فہیم،  سیاسی و سماجی شخصیات سابقہ ایم این اے میجر طاہر اقبال، ملک نذیر احمد نیازی، چوہدری امجد، سید ذوالفقار حسین شاہ، سید منصور حسین شاہ، وکلاء برادری  و دیگر سمیت علاقہ کی عوام اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے  افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے لواحقین سے دلی اظہار افسوس کیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ نماز جنازہ کے بعدسید عاشق شاہ نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کروائی  مرحومہ کو سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top