ٖ 25 دسمبر: قائداعظم محمدعلی جناح اورمیاں نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ (نذرحسین عاصم)سابق صوبائی وزیر و رہنماء ن لیگ ملک سلیم اقبال نے کہا ہے کہ 25 دسمبر ملک کی تاریخ میں ایک اہم دن اس لئے اہمیت رکھتا ہے کہ اس دن ایک لیڈر قائد اعظم محمد جناح کی صورت میں پیدا ہوا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کےلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا - اور پھر دوسرا لیڈر میاں محمد نواز شریف کی صورت میں پاکستان کو ملا جس نے ملک کو جہاں ایٹمی وقت بنا کر ناقابل شکست بنایا بلکہ ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا - وہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

 اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ چودھری عامر حسین ، ملک اعجاز جسیال،ملک فیروز خان دودیال ، پروفیسر شجاح حیدر ، عبدالرازق شاد ، ملک فیصل کبیر ، چودھری رشید احمد، امیر محمد خان سگھر ، ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ,سلیم شہزاد انصاری، فیصل انصاری، ہدایت اللہ ، دلبر منیر، قاری اشفاق ایڈوکیٹ، شیخ امجد ،شعیب ایڈووکیٹ چوہدری سیف الاسلام، فیصل کبیر ،سلیم ہاشمی ،محمد حسین راولپنڈی عبید عباسی راولپنڈی، ندیم عزیر اور نواز لاوہ ، ملک عاطف سلیمان عبدالجبار دھولہ ،  ملک قاسم  اعوان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی - چودھری عامر حسین و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی دی گئی خدمات پر روشنی ڈالی - ملک اعجاز جسیال ,محمد طاہر بھٹی چینجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف آمر کے خلاف عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے دونوں قائدین کی سالگرہ کے لئے بیس پونڈ کا کیک کاٹا 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top