ٖ کرپٹو کرنسی: ہیکرز نے دو کروڑ ڈالرز چوری کرنے کے بعد واپس کر دیے وائس آف چکوال (VOC)

چین: چوروں نے کرپٹو کرنسی کے 2 کروڑ ڈالر چوری کر کے دو دن بعد واپس کر دئے۔۔۔”ہیکرز کی وجہ سے نا صرف صارفین بلکہ مجھے خود ذاتی طور پر بہت نقصان ہوا ہے” – سربراہ کمپنی

تفصیلات کے مطابق چین میں ہیکرز نے چوری کے دو روز بعد کرپٹو کرنسی واپس کر کے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔

ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ا

ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں، لیکن دو روز بعد ہی ہیکرز نے مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس بھی ادا کر دی۔

دوسری طرف کمپنی کے سربراہ کے مطابق ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top