ٖ کرونا نے شیرپاکستان کا لقب پانیوالے پاکستانی کھلاڑی کی جان لے لی وائس آف چکوال (VOC)

کرونا کی ہلاکت خیزی جاری، پاکستانی کھلاڑی کی جان لے لی۔۔۔شیر پاکستان کا لقب پانیوالے سابقہ نامور پہلوان حاجی محمد افضل نیو یارک میں مقیم تھے، عمر 85 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے عفریت نے ایک اور قیمتی جان نگل لی، نیو یارک میں پاکستانی پہلوان محمد افضل جان کی بازی ہار گئے۔ وہ ایک ماہ قبل امریکہ گئے تھے جہاں موذی مرض کا شکار ہوگئے، قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی۔


قومی پہلوان حاجی محمد افضل کی عمر 85 برس تھی، حاجی محمد افضل یکم جنوری 1935 کو پیدا ہوئے اور نیویارک میں مقیم تھے،مرحوم نے کئی نامور پہلوانوں کی تربیت بھی کی، حاجی محمد افضل 1964 کے ٹوکیو اولپمکس میں سیمی فائنل میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے،کامیابی کی صورت میں براؤنز میڈل ان کا مقدر بنتا۔

1960 میں اس وقت کے صدر مملکت ایوب خان نے قومی خدمات کے اعتراف میں حاجی محمد افضل ان کو شیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا تھا، مرحوم کے 3 بیٹے امریکہ اور ایک لاہور میں رہائش پذیر ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top