ٖ راولپنڈی روڈ چک نارنگ کے قریب رکشہ الٹ گیا، ایک نوجوان جانبحق، ریسکیو ذرائع وائس آف چکوال (VOC)



چکوال(خرم منظور )چک نارنگ لوڈر رکشہ الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے ایمبولینس روانہ کی ریسکیو آپریشن کمانڈر عاطف رحمن نے بتایا کہ چکوال منڈی سے لوڈر رکشہ راولپنڈی روڈ چک نارنگ کے قریب دولتالہ جاتے ہوئے الٹ گیا۔

 رکشہ پر تین افراد سوار تھے جن میں سے 18 سالہ دولتالہ کا رہائشی واصف ولد عاشق حسین رکشہ کے نیچے آنے سے موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر دو کوریسکیورز نے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL
No:MC/CHK (072-20)  
  Date:23-04-2020  
  خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
  ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
avc.chakwal@gmail.com 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top