ٖ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے مسیحی اہلکار کر سمس کی خوشیاں منانے سے محروم وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ(محسن قیوم شیخ)میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے مسیحی اہلکار کر سمس کی خوشیاں منانے سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میں نئے تعینات ہو نے والے میونسپل آفیسر فنانس جن کے پاس مجموعی طور پر آدھے درجن  میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلزکی ذمہ داریاں ہیں۔ نئے افسر کی نااہلیوں کی بدولت مسیحی اہلکاروں کی تنخواہوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے ثبوت کے طور پر 14ویں سکیل کے اہلکار کو اتنی زیادہ ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں کہ جن کو سنبھالنا اس کے بس سے باہر ہے اور حکومتی کاموں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر ایسی پریشانیوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ میونسپل کمیٹی کے صفائی کے عملے کی یونین نے حالات کی درستگی نہ ہونے پر ہڑتال کر نے کا  عندیہ بھی دیا ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top