ٖ کٹاس راج آکر محسوس ہو رہا ہے جیسے پاکستان ہمارا اپنا ملک ہو، ہندو یاتریوں کی میڈیا سے گفتگو وائس آف چکوال (VOC)


پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام بہت مہمان نواز لوگ ہیں ہم امن کا پیغام لے کر بھارت جائیں گے۔ ہندو یاتری
چوآسیدن شاہ ( ملک عظمت حیات سے)پرتاب بجاج کی قیادت میں 82 ہندو یاتریوں کا وفد ہندوستان سے امن محبت اور پیار کا پیغام لیکر شری کٹاس راج پہنچا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سید فراز شاہ، ڈی سی چکوال عبد الستار عیسانی،ڈی پی او چکوال عادل میمن، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ، ڈی ایس پی راجہ خان زمان نے ہندو یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔ ہندو یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہا ں کوئی کسی قسم کی کمی بیشی نہیں محسوس ہوئی ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارا اپنا ملک ہو۔ یہاں کی عوام بھی بہت مہمان نواز ہے۔ پولیس و دیگر انتظامیہ ہمیں فل پروٹوکول دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے امن کا پیغام لے کر اپنے وطن واپس جائیں گے کٹاس راج مندروں کی حکومت بہت ذیادہ دیکھ بھال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتظامیہ نے بہترین انداز میں ویلکم کیا اور ہمیں تمام سہولیات سے آراستہ رہائش شاہ فراہم کی گئی۔ ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری فراز شاہ نے ہمارے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کی جانب سے بھی مثبت رویہ دیکھنے کو ملا۔ ہندو یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات کٹاس راج میں اداکیں۔ ہندیوں کے قیام کے دوران انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ 82رکنی ہندو یاتری وفد کل دوپہر 2واپس لوٹے گا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top