ٖ حصیلدار سرکل ڈھڈیال کا اچانک دورہ، مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)تحصیلدار سرکل ڈھڈیال قاضی مبین کا ڈھڈیال کا اچانک دورہ سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کے اندراج کا حکم تفصیلات کے مطابق تحصیلدار سرکل ڈھڈیال قاضی مبین نے آج ڈھڈیال کا اچانک دورہ کیا,  اس موقع پر پر پولیس کی نفری اور میڈیا بھی ان کے ہمراہ موجود تھا.  قاضی مبین نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے کیے. جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت نہ کرنے اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا اور گوست کو تلف کرنے کے احکامات جاری کیے.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار سرکل ڈھڈیال قاضی مبین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے حوالے سے واضح احکامات ہیں اور انتظامیہ ان پر سختی سے عمل کروائے گی.  حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی..۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top