ٖ چوآ سیدن شاہ:بل ڈسٹری بیوٹرز کی ”فنکاریاں‘آئیسکو کے سینکڑوں صارفین کو بجلی کے بل موصول نہیں ہو سکے وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شاہ(ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ  بل ڈسٹری بیوٹرز کی ”فنکاریاں‘آئیسکو  کے سینکڑوں صارفین کو بجلی کے بل موصول نہیں ہو سکے بل ڈسٹری بیوٹرز گھر بیٹھے تنخوائیں لینے لگے۔چوآ سیدن شاہ  کی عوام نے آج تک بل ڈسٹری بیوٹر نہیں دیکھا بل دور دراز سے ڈھونڈ کر لانے پڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ میں آئیسکو کے صارفین سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ بل ڈسٹری بیوٹر محلے کی مختلف دوکانوں پر بل رکھ کر چلے جاتے ہیں جبکہ تنخواہیں مفت کی وصول کر لیتے ہیں۔ صارفین کو اس بار بل موصول ہی نہیں ہوئے جس کے باعث صارفین میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔شہریوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے بل ہی نہیں ملے جب کہ بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 20تھی جو گزر گئی مگر بل دس دن بعد ملتے ہیں عوام نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے یہی معاملہ ہے ایس ڈی او سرکل چوآ سیدن شاہ بھی کوئی نوٹس نہیں لے رہے عوام نے ڈپٹی کمشنرچکوال، ایکسیئن چکوال، چیف ایگزیکٹو آئیسکو،چیف ایگزیکٹو شکایات و مانیٹرنگ سیل اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹر کا قبلہ درست کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top