ٖ خاتون نے پنشن لینے کی خاطر شوہر کی لاش فریزر میں چھپا دی وائس آف چکوال (VOC)


 امریکا میں 75 سالہ خاتون 11 سال تک اپنے شوہر کی لاش فریزر میں چھپا کر اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ میں ایک انوکھا پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔امریکی ریاست میں پولیس کو وئیلفئیر چیک کے دوران ایک گھر سے 75 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملیں۔پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا۔
لیکن جب گھر کی چیکنگ کی گئی تو حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ گھر میں موجود فریزر سے خاتون کے شوہر کی لاش برآمد ہوئی،خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں مشہور کر رکھا تھا کہ وہ ناراض ہو کر انہیں چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے۔پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے کہ خاتون کے شوہر کی وفات کیسے ہوئی۔کہیں خاتون نے اپنے شوہر کو تو نہیں قتل کیا یا پھر وہ کسی اور وجہ سے انتقال کر گیا ہو اور خاتون نے لاش فریزر میں چھپا دی ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے یہ اقدام ممکنہ طور پر اپنے شوہر کی پنشن وصول کرنے کے لیے کی۔خاتون اپنے شوہر کی پنشن 11 سال تک وصول کرتی رہی۔ان سالوں کے دوران خاتون نے 1لاکھ 77ہزار ڈالرز حاصل کیے۔پولیس کو گھر سے ایک خط بھی ملا ہے جو شوہر کی جانب سے لکھا گیا تھا اور اس میں درج تھا کہ میری موت میں میری بیوی کا کوئی ہاتھ نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ خاتون نے یہ خط خود ہی لکھا ہو۔پولیس نے مکان کو سیل کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top