ٖ ٹی ایم اے ہال چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد وائس آف چکوال (VOC)

چوآسیدن شاہ ( ملک عظمت حیات سے)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں۔اس سلسلے آج  ٹی ایم اے ہال چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار اور ڈی پی او چکوال عادل میمن نے کی۔اس موقع پر ٍ اے ڈی سی آر اکرام ملک ،ڈی ایس پی راجہ خان زمان ،اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر چوآسیدن شاہ،سی او ایجو کیشن و ہیلتھ چکوال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ریسیکیو 1122، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل چکوال افتخار احمد ایلی اوردیگر ضلعی افسران اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرچکوال نے فرداََ فرداََہر محکمہ سے متعلق افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے۔کھلی کچہری میں مجموعی طورہیلتھ کے حوالے سے، بلدیہ سے متعلق گندگی کے ڈھیر اٹھوانے اور نالے کی صفائی،سڑکوں کی مرمت،ٹریفک کے نظام میں بہتری، بھاری ٹریفک کا شہر میں داخلے پر پابندی، والڈ لائف کی بلڈنگ پر ناجائز قبضہ،شناخی کارڈ کی بندش کو کھلوانے کا مطالبہ، ناجائز تجاوزات، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات کا حل اور بچوں کے کھیلنے کے لئے گراؤنڈ کے متعلق مسائل پیش کئے گئے۔ ڈی پی او چکوال نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوآسیدن شاہ میں ہونے والی کافی ڈکیتوں اور چوریوں کے مقدمات میں ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور بہت جلد عوام کے تعاون سے باقی ملزمان بھی گرفتار کر کے ان کو قیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عوام بھی اپنے اردگر د نظر رکھیں اور اپنی گلیوں میں سی سی ٹی و ی کمیرے لگوائیں مزید انہوں نے کہا کہ باقی تحصیلوں کی طرح ایک خدمت مرکز بھی یہاں بنایا جائے گا جس میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہو سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین ایند گرین مہم یکم جنوری سے شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں شجر کاری بھی کی جائے گی اس میں تما م کمیونٹی حصہ لے اور اس صدقہ جاریہ میں شامل ہوں اور کہا کہ ان کے مسائل نوٹ کر لئے گئے ہیں اور متعلقہ محکموں کو بھیج دئے گئے ہیں۔ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top