ٖ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکيشن آفیسر چکوال کی اہلیہ کی وفات پراظہارتعزیت کا سلسلہ جاری وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(ملک آصف ایڈوکیٹ) سابق ڈسٹرکٹ ایجوکيشن آفیسر چکوال ملک محمد اصغر کی اہلیہ اور میڈیا کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال محمد آصف ملک ایڈووکيٹ ،پرائيویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم ملک  اور ایم ایس ایف کے سابق صدر محمد عاطف ملک کی والدہ محترمہ اور حاجی ملک محمد اختر اور حاجی ملک محمد اصغر کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

اظہار تعزیت کرنے والوں میں ضلع بھر سے وکلا برادری ، صحافی برادری، محکمہ تعلیم کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذھبی شخصيات شامل ہیں جن میں سلسلہ اویسیہ کمالیہ کے سربراہ حضرت فقير تابش کمال سرفہرست ہیں جنہوں نے نہ صرف مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی بلکہ اگلے روز دوبارہ مرحومہ کے گھر جاکر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی قبر پر جاکر ان کے لیۓ دعاۓ مغفرت کی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top