ٖ موت کسی بھی وقت اور کس حالت میں آ سکتی ہے۔ وائس آف چکوال (VOC)

بہاولپور(محمدرضوان سعید)موت کسی بھی وقت اور کس حالت میں آ سکتی ہے۔  سمہ سٹہ سے دربار کوٹ مٹھن شریف جاتے ہوئے راستے میں قذافی پٹرول پمپ ترنڈہ محمد پناہ کے قریب اس نوجوان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اس کے بعد الٹیاں آنا شروع ہوگئیں کسی کو کچھ پتا نہیں تھا کہ یہ بندہ کیوں ایسے بیٹھا ہے۔


 نیشنل ہائی وے پر معمول کی طرح ترنڈہ محمد پناہ ایلیٹ فورس کے جوان گشت کرتے ہوئے وہاں سے گزرے تو اچانک ایلیٹ فورس کے جوان ذولفقار علی کی نظر اس شخص پر پڑی تو انہوں نے بریک لگائی گاڑی بیک کی تو قریب جا کے دیکھا تو معاملہ بھی کچھ اور تھا الٹی دیکھ کے لگا جیسے اس کی طبیعت خراب ہو گئی ہے مگر متعدد بار اسے ہلایا آوازیں دیں مگر وہ اپنی پوزیشن پر قائم تھا ہوا وہی جس کا شک تھا اندازے سے بتایا جا سکتا ہے کہ دو گھنٹے سے یہ شخص موت آنے کے بعد اسی حالت میں بیٹھا ہوا ہے ایلیٹ فورس کے نوجوان نے اس کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ یہ شخص سمہ سٹہ سے ہے اور اس کے حقیقی بھائی جس کا نام سخاوت ہے اسے اطلاع دی گئی  ڈی پی او اور  ڈی ایس پی کو معاملے بارے میں انفارم کیا جس پر ڈی پی رحیم یار خان نے ایلیٹ فورس کے جوان جناب نذیر احمد اور ذولفقار علی کو حکم دیا کے اس معاملے کو نمٹایا جائے اور اس کے ورثان سے رابطہ  کیا جائے کچھ دیر کے بعد اس شخص کا بھائی اور دیگر وارث بھی ساتھ تھے اور اسے واپسی لے جایا گیا۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top