ٖ چوآ سیدن شاہ: پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انقاد وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شا۔( ملک عظمت حیات سے)پاکستان تحریک انصاف چوآ سیدن شاہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی  جس میں پاکستان تحریک انصاف چوآ سیدن شاہ کے رہنماوں اور انچارج پبلک سیکرٹریٹ چوآ سیدن شاہ راجہ غلام عباس ، چئیرمین یونین کونسل ڈلوال راجہ ذولفقار اسلم ،راجہ ارشد سابقہ ناظم ڈنڈوت ،ملک خدا بخش مگھال ،چوہدری شریف چھمبی،ملک احسان چوآ،  ملک رفعت اقبال بنگلہ، ملک تصور، ملک اظہر سید مطلوب شاہ رتوچھہ، بلال شوکت   پڈھ ،چوہدری عزدار منہالہ  سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی امام بارگاہ سے ڈلوال چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاء پاک فوج ذندہ باد اور جنرل پرویز مشرف کی پھانسی نامنظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے.   ڈلوال چوک میں راجہ غلام عباس ملک احسان راجہ ذوالفقار اسلم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز عدلیہ اپنا وقار خود خراب کررہی ہے ہمیں کوئی غیر آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے.ریلی کے شرکاء نے پرزور مطالبہ کیا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پھانسی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ ضلع چکوال کا کوئی بھی ایسا گاوں نہیں جس میں شہید کی قبر نہ ہو ہماری فوج ہمارا فخر ہے پاکستان کی حفاظت کیلئے  جنگیں لڑنے والے لوگوں کے لئے غدار جیسا لفظ استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ۔فوج کی عزت اور وقار کی خاطر ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top