ٖ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی زیر قیادت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، سیٹھ عدیل احمد وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (وائس آف چکوال) سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی زیر قیادت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔  ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو یا پارک کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کا کارنامہ ہے۔اس کے علاوہ فلٹریشن پلانٹ کیلئے بھی عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ان خیالات کااظہار صدر پی ٹی آئی اورفوکل پرسن ڈھڈیال سیٹھ عدیل احمد نے ڈھڈیال میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 


انہوں نے کہا کہ  گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کا اجراء ہو چکا ہے جس پر جلد کام شرو ع ہوگا۔ محلہ فاروق آباد میں ملک نصرت کی گلی کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی۔ سیٹھ عدیل احمد نے کہا کہ وہ 2013سے پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اس وقت 3سے چار افراد پر مشتمل جماعت تھی مگر پہلی دفعہ ہی علی ناصر بھٹی اور راجہ یاسر نے الیکشن لڑا تو ڈھڈیال یوسی سے 900سے زائد ووٹ ملے۔ 

پارٹی قیادت کے کہنے پر کشمیر الیکشن میں بھرپور طریقے سے پارٹی کی خدمت کی اور200میں سے 72ووٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ راجہ طارق کالس کا ضمنی الیکشن انتہائی مشکل تھا اس وقت سردار گروپ اور ن لیگ کے مقابلے میں 1300سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔ موجودہ الیکشن بھی بھرپور طریقے سے لڑا اور ذاتی اخراجات کیے۔ پارٹی یا امیدواروں سے کوئی فنڈ نہیں لیا مگر اب قائدین کے آپس کے اختلافات سے پارٹی کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ورکر پریشان ہے بعض شخصیات جو ہمارے ساتھ نئے شامل ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ہم سے پہلے پی ٹی آئی نہیں تھی مگر میں ان پر واضح کردوں کہ ہم ہر دور میں میدان میں کھڑے رہے ہیں۔

 اور اب راجہ یاسر سرفراز سے اپیل ہے کہ وہ پرانے نظریاتی کارکنوں بھی فنڈز فراہم کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو کیونکہ نئے آنے والے حضرات تو شاید پیچھے ہٹ جائیں مگر پارٹی کے نظریاتی ورکر ان کے ساتھ ہوں گے۔ اس لئے نظریاتی ورکرز کا خیال رکھیں تاکہ بلدیاتی الیکشن بہتر طریقے سے لڑا جاسکے ورنہ الیکشن کے نتائج کچھ اور ہوں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top