ٖ تلہ گنگ :آج پھرچوتھادن ھے کہ اندرون شہر تلہ گنگ واٹر سپلائی بند ھے وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ (قاضی امجد حسین)آج پھرچوتھادن ھے کہ اندرون شہر تلہ گنگ واٹر سپلائی بند ھے۔تلہ گنگ  شہر میں یہی حشر بپا رھاکہ 70 سال گزر گئےآج بھی واٹر سپلائی شہریوں کو روزانہ صرف 20 -15 منٹ تک پانی سپلائی کیا جا رھا ھے .وہ بھی مختلف وجوہات کی بنیاد پر تعطل کا شکار رھتا ھے۔موسم گرما میں شہری ایک عذاب کا سامنا کرتے ہیں،.ان کے مال مویشی بھی پیاسے رهتے ھیں۔کئی محلوں میں تو پانی پہنچ ہی نہیں پاتا۔شہر بھر میں واٹر سپلائی پائپ لائن.50 سالہ زنگ آلودہ ٹوٹ پھوٹ اور لیکیج کا شکار ھے .نالیوں کا گندا پانی اس میں مسلسل مکس ھوتا رھتا ھےجو شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ھے۔واٹر ٹینکس کی باقاعدہ صفائی اس میں روزانہ بلیچنگ پاؤڈر ڈالنےکے عمل ڈسپلن کا کوئی تصور تک موجود نہ ھے ۔ لیکیج آف واٹر کی مرمت مکمل ناپید ھے۔.یہ شہر کی غریب آبادی کے اولین مسائل میں سے ایک تکلیف دہ مسئلہ ھے۔
واٹر پمپ لگوانے پر ایک لاکھ سے زیادہ کے اخراجات درکار ہیں جو غریب شہری کے بس کا روگ نہ ھے ھر حکومت میں غلغلہ بپا رہا کہ 4 ٹربائن لگ رہی ہیں تلاگنگ شہر کے لئے۔اور یہ شائد کاغذوں میں 4 مرتبہ لگ چکی ھوں گی لیکن تلاگنگ کے شہری صاف اور وافر مقدار واٹر سپلائی سے محروم ھی رھے اور  رھیں گے .شاید جبکہ ملک کا دستور اس بات کی گارنٹی دیتا ھے کہ حکومت وافر مقدار۔ میں صاف پانی ہر شہری کو  فراھم کرنے کی مکمل ذمہ دار ھے اور جوابدہ ھے .۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top